اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزیر اعظم نے تاجک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…
میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…