کوئٹہ (قدرت روزنامہ )ایف سی بلوچستان نے ایرانی تیل کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف سی بلوچستان کی جانب سے مانجھو شوری کے مقام پر سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، کارروائی میں ایرانی ڈیزل سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لئے گئے۔ اِن گاڑیوں میں تقریباً24000 لٹر ڈیزل مستونگ سے جیکب آباد سمگل کیا جارہا تھا۔ ایف سی حکام نے ضروری کارروائی کے بعد گاڑیاں کسٹمز حکام کے حوالے کردیں،دوسری جانب ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے قلعہ عبداللہ اور سرانان یارو کے راستے میں غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنادیا۔ سمگل کردہ اشیاء میں سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا شامل ہیں۔ سمگل کردہ سامان کی مالیت 130 ملین ہے جسے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…
میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…