سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو کتنی آمدن ہوئی؟ ادارے کی عید ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے چلائی گئی 3 عید سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے موقع پر 3 سپیشل عید ٹرین کراچی سے روانہ کیں، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو پشاور روانہ ہوئی، دوسری 15 جون کو دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی جبکہ تیسری عید سپیشل ٹرین رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔

محکمہ ریلوے نے بتایا کہ تیسری عید سپیشل ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر سے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، آخری عید سپیشل ٹرین رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوئی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ پہلی عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو 33 لاکھ 67 ہزار روپے کی آمدن ہوئی، دوسری ٹرین کے 1010 مسافروں سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔تیسری عید سپیشل ٹرین 20 گھنٹے 30 منٹس میں کل شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی، آخری سپیشل ٹرین 11 کوچز اکنامی کلاس ،2 اے سی اسٹینڈرڈ، 2 اے سی بزنس پرمشتمل ہے۔

محکمہ ریلوے نے مزید بتایا کہ تیسری ٹرین کے 1063 مسافروں سے ریلوے کو 34 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی۔

Recent Posts

ملک میں کوئی نوگو ایریاز نہیں، عزم استحکام کا موازنہ گزشتہ مسلح آپریشنز سے نہ کیا جائے، وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت…

6 mins ago

پرویز الٰہی نے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی، پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے…

18 mins ago

بھارت: امتحانی پرچہ آؤٹ، لاکھوں طلبا سراپا احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی مرکزی حکومت نے یو جی سی نیٹ کا امتحانی پرچہ…

24 mins ago

فوجی آپریشن کی کھل کر مخالفت کیوں نہ کی؟ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ علی امین گنڈاپور پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا سے ارکان قومی…

33 mins ago

عمران خان کے خلاف مزید کیسز بن سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آگے جاکر…

40 mins ago

ہتھیار ڈالنے والے کچے کے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کے سامنے…

47 mins ago