پاکستان کے کس شہر میں سب سے پہلے اور کس شہر میں سب سے آخر میں نماز عید ادا کی جائے گی؟ جانیے

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17جون بروز سوموار کو منائی جائے گی،ملک کی تمام بڑے شہروں کی اہم مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کس وقت ہوں گے ، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں .

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سب سے پہلے نماز عید پشاور کی جامع مسجد حاجیان سرکلر روڈ پر صبح پانچ بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ سب سے آخر میں نماز عید کراچی کی جامع مسجد قادریہ سولجر بازار میں 10بجے ادا کی جائے گی .

کراچی میں عید کی نماز کے بڑے اجتماع

سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو کتنی آمدن ہوئی؟ ادارے کی عید ہو گئی
کراچی کی جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن میں صبح چھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی

جامع مسجد شہداء میلاد اللہ والی مدینہ روڈ جیکب لائن میں بھی صبح چھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی

بدر مسجد پیپر مارکیٹ لائٹ ہاؤس، میں صبح چھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی

جامع مسجد گلتستان جوہربلاک 10 میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد اسلام پورہ لیاری میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی
فیضان سیفیہ نزد ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن،میں عید کی نماز چھ بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی
جامع مسجد الجیلانی سیکٹر بی۵نارتھ کراچی، میں عید کی نماز چھ بجکر 45 منٹ پر اد ا کی جائے گی
کراچی کی جامع مسجد اللہ والی اورنگی ٹاؤن میں عید کی نماز سوا سات بجے ادا کی جائے گی

ایران نے سفارت کار کے بدلے اپنا باشندہ سوئیڈن سے چھڑوالیا
عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2 میں عید کی نماز اٹھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار میں عید کی نماز 9 بجے ادا کی جائےگی

جامع مسجد قادریہ سولجر بازار میں عید کی نماز دس بجے ادا کی جائے گی

لاہور میں عید کی نماز کے بڑے اجتماع
جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش لاہور میں عید کی نماز صبح سات بجے ادا کی جائے گی
بادشاہی مسجد لاہور میں عید کی نماز صبح 8 بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد دربار حضرت میاں میر میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد وزیر خان لاہور میں عید کی نماز صبح چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسلم مسجد لورہاری لاہور میں عید کی نماز صبح چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد دربار حضرت مادھو لال حسین لاہور میں عید کی نماز صبح ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمال لاہور اوقاف کالونی میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی

کن ممالک میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی؟
اسلام آباد میں نماز عید کے بڑے اجتماع
محمدی مسجد ،شہزاد ٹاون اسلام آباد میں نماز عید چھ بجکر 45 منٹ پر اد ا کی جائے گی
جامع مسجد سیدنا ابو بکر چٹھہ بختاور میں نماز عید ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد مدنی ،مدرسہ المسلم مری روڈ اسلام آباد میں عید کی نماز ساڑھے پانچ بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی
مرکزی جامع مسجد الھدیٰ پارک روڈ اسلام آباد میں نماز عید صبح چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد الرحمان رحمان ٹاؤن بہارہ کہو میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد العتیق بحریہ انکلیو روڈ میں عید کی نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد طیبین میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی
مرکزی جامع مسجد میڈیا ٹاؤن میں عید کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد اصغرمدینہ ٹاؤن، برما ٹاون اسلام آباد میں عید کی نماز سوا چھ بجے ادا کی جائے گی

پشاور میں عید کی نماز کے اجتماع
مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر عید کی نماز 6 بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی

جامع مسجد حاجیان سرکلر روڈ پر عید کی نماز صبح پانچ بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی

جامع مسجد شیخان کوہاٹ روڈ میں عید کی نماز پانچ بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی

جامع مسجد دربار شیخ بابا جی میں عید کی نماز صبح چھ بجے ادا کی جائے گی

پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج
جامع مسجد تحصیل گورگھٹری گھنٹہ گھر میں عید کی نماز صبح ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی

کوئٹہ میں عید کی نماز کے اجتماع
کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں نماز عید ساڑے سات بجے ہوگی
جامع مسجد بروری روڈ ساڑے چھ بجے ہوگی
جامع مسجد پرنس روڈ سوا چھ بجے ہو گی
جامع مسجد نواں کلی ساڑے چھ بجے ہو گی
جامع مسجد پشتون آباد پونے 7 بجے ہو گی

. .

متعلقہ خبریں