کن ممالک میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )دنیا کے کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی یوں ایشیا، امریکا اور یورپ میں مسلم کمیونٹی کے بعض لوگ اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے .
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی تاہم پاکستان میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے .

بوہری برادری کی جانب سے کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی اورِ نماز عید کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے . یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے . جاپان میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، ٹوکیو کی مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جہاں ٹوکیو اور ارد گرد کے علاقوں کے مسلمانوں نے نماز پڑھی .
اس کے علاوہ، ترکیہ میں بھی آج ہی عید منائی جا رہی ہے وہاں استنبول کی مسجد آیا صوفیہ میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا .

. .

متعلقہ خبریں