ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی

 

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے بھی اپنے گانے کی ہیروئن سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یو یو ہنی سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں سوناکشی سنہا کے نام پیغام جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے نئے البم ‘گلوری’ کے پہلے گانے کی شوٹنگ کی وجہ سے لندن میں ہوں لیکن میں اپنی بہترین دوست سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی میں شرکت کو یقینی بناؤں گا۔

گلوکار نے کہا کہ سوناکشی نے زندگی میں بہت بار میری مدد کی ہے اور وہ میرے کامیاب کیریئر کے سفر میں میرا ایک بہت بڑا سہارا رہی ہیں۔آخر میں اُنہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو دعا دیتے ہوئے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست و اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کررہے ہیں۔

اس جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی لیک ہوگیا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

Recent Posts

فوجی آپریشن کی کھل کر مخالفت کیوں نہ کی؟ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ علی امین گنڈاپور پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا سے ارکان قومی…

4 mins ago

عمران خان کے خلاف مزید کیسز بن سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آگے جاکر…

12 mins ago

ہتھیار ڈالنے والے کچے کے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کے سامنے…

18 mins ago

سپریم کورٹ: 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا، تعداد 17 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی…

28 mins ago

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی: مختلف ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکھ کمیونٹی کے مذہبی تہوار مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی…

35 mins ago

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے…

41 mins ago