ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا


نیویارک (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھارت کیخلاف میچ میں شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا۔ میگا ایونٹ میں امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست اور پھر کینیڈا کیخلاف کم مارجن سے کامیابی نے قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر کردیا ہے تاہم اب رسمی طور پر پاکستان آج آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں حصہ لے گا۔
میچ سے قبل پری میچ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہماری ناکامیوں کی وجہ ہمارا ذہنیت ہے دیگر ٹیمیں نئی سوچ کیساتھ آگے بڑھ رہی ہیں لیکن ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرروت ہے لیکن یہ میرا ڈومین نہیں، نیویارک کی پچز مشکل تھیں لیکن ہمیں جیت حاصل کرنی چاہیے تھی۔ فلوریڈا میں امریکا اور آئرلیںڈ کا اہم میچ بارش کی نذر ہوا لیکن اسکا الزام آئی سی سی پر نہیں لگا سکتے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم آج فلوریڈا کے فورٹ لاڈر ہل اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔

Recent Posts

عدت نکاح کیس: عمران خان کے وکیل نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی استدعا کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت نکاح کیس میں…

6 mins ago

سنی اتحاد کونسل کے کیس میں پی ٹی آئی کی باتیں کیوں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے…

13 mins ago

آپریشن عزم استحکام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہونگے، چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہوجائیگا: وزیر دفاع

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آپریشن عزم استحکام…

19 mins ago

حیدرآباد میں پیپلزبس سروس کا دائرہ نہیں بڑھایا جاسکا، عوام سستے سفر سے محروم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں 20 ماہ گزرنے کے باوجود پیپلزبس سروس کا دائرہ اندرون…

26 mins ago

بابراعظم بھی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس…

27 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف دیگر شہروں میں درج مقدمات سے متعلق فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف دیگر…

30 mins ago