پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ


محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان میں متعین چینی سفیرسے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ پاک چین تعلقات کےفروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریفنگ دی، چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چینی صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جارہی ہے، پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھربھی آنچ نہ آئے، پاک چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بعد ازاں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

4 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

4 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

4 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

4 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

5 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

6 hours ago