اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل جی این این کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی متوقع ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔
خیال رہے کہ رواں سال ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔ سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…
کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…