میدان عرفات میں 46 ڈگری کی گرمی بھی حجاج کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکی


حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی اقدامات
مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)20 لاکھ سے زائد حجاج کرام آج حج کا رکن اعظم ’وقوفِ عرفات‘ ادا کررہے ہیں، تاہم مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے باعث حاجیوں نے براہ راست دھوپ سے بچنے کیلئے چھتریوں کا سہارا لیا۔ حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے بھی متعدد اقدامات کیے گئے۔
مکہ مکرمہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج رہی ہیں اور لاکھوں حجاج کرام میدان عرفات میں قیام کرکے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کررہے ہیں، کوئی استغفار کر رہا ہے تو کوئی ذکر میں مشغول ہے۔ بہت سے زائرین نے تیز دھوپ کی وجہ سے چھتریاں اٹھا رکھی تھیں۔
سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع یعنی حج کے موقع پر اس سال ایک بار پھر موسم شدید گرم ہے، تاہم شدید گرمی بھی حجاج کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکی، حالانکہ مکہ مکرمہ میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔ جب کہ 2023 کے حج میں زیادہ درجہ حرارت عرفات اور مزدلفہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے کہا تھا کہ عرفات اور مزدلفہ کے مقدس مقامات پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو سعودی وزارت صحت نے متنبہ کیا تھا کہ ہفتے کو مقدس مقامات میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومتی اقدامات
سعودی حکام اس سال حجاج کرام کو شدید گرمی سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جن میں دھند کے نظام سے لے کر گرمی کی عکاسی کرنے والی سڑکوں کو ڈھانپنے اور نئے ری سائیکل شدہ ربڑ اسفالٹ فٹ پاتھ شامل ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

5 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

5 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

5 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

5 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

6 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

7 hours ago