ایم کیو ایم نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص وفاقی اور سندھ کے صوبائی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شرکاء نے سندھ کے بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کرتے ہوئے اُسے شہری اور سندھ دشمن بجٹ قرار دے دیا۔

اجلاس کے دوران عوامی مسائل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتوں کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سید فیصل سبزواری شامل ہیں، کمیٹی حکومتی اور سیاسی قائدین سے مختلف مسائل اور معاملات پر ملاقاتیں کرے گی۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت نے بجٹ میں شہری سندھ کے لیے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ اور شہری نوجوانوں کے لیے کوئی سکیم نہیں رکھی، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد پیسہ دیتا ہے اس کے باوجود کراچی کی ترقی، انفراسٹرکچر اور شہریوں کو نظرانداز کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے وفاقی بجٹ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کے اضافی بوجھ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانا ملک کے بڑے جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار، بجٹ حکومتی عہدیداروں اور امیروں کی سہولتکاری قرار دے دیا، ترجمان ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان تنخواہ دار طبقے پر اِنکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور ان کا معاشی قتل عام بند کرنے کی ہدایت جاری کریں۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

5 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

5 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

5 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

5 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

6 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

7 hours ago