اپنی ہر کامیابی اپنے والد نواز شریف کے نام کرتی ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب


بچوں کی پرورش میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے،مریم نواز
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والد سے محبت کے عالمی دن پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بہتر مستقبل یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیون کو تسلیم کیجیے۔
والد سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ ہر والد کی خاموش قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے، جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ بہترمستقبل یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ والد شجر سایہ دار ہے، جو تپتی دھوپ میں بچوں کیلیے گھنا سایہ بن جاتا ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی ہر کامیابی والد گرامی نواز شریف کے نام کرتی ہوں، جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں۔ خوش قسمت ہوں جو مجھے محمد نواز شریف جیسے والد ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر روز والد سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آ کر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین کی عزت وتکریم کرنے والے اور انہیں اُف تک نہ کہنے والے ہی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

6 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

6 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

6 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

6 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

7 hours ago