سعودی اتھارٹی نے حج سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے

ریاض (قدرت روزنامہ) دنیابھر سے 18لاکھ 33ہزار 164عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، ان میں سے 16لاکھ 11ہزار 310عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کرنے آئے تھے۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ملکی حجاج کرام کی تعداد 2لاکھ 21ہزار 854رہی، ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور سعودی رہائشی دونوں طرح کے افراد شامل ہیں۔اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق اندرون و بیرون ملک مقیم عازمین حج کی مجموعی تعداد میں سے مرد عازمین حج کی تعداد 9لاکھ 58ہزار 137رہی اور خواتین کی تعداد 8لاکھ 75ہزار 27رہی۔مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے عرب ملکوں سے آنے والے عازمین کا تناسب 22.3فیصد رہا۔ایشیائی ممالک سے 63.3فیصد، افریقی ملکوں سے 22.3فیصد اور یورپی، شمالی و جنوبی امریکہ و آسٹریلیا سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 3.2فیصد تھی۔مملکت میں باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے 15لاکھ 46ہزار345ایئرپورٹس کے ذریعے پہنچے، 60ہزار 251حجاج کرام بری راستوں اور 4 ہزار 714حجاج کرام بحری پورٹس سے سعودی عرب داخل ہوئے۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

5 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

6 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

6 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

6 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

7 hours ago