پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں عوامی رائے بھی سامنے آگئی، اکثریت نے مریم نواز کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز کی کارکردگی پر انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کی جانب سے ایک تازہ عوامی سروے کیا گیا۔سروے کے نتائج کے مطابق 55 فیصد افراد نے مریم نواز اور انکی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شہری علاقوں میں 62 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 48 فیصد افراد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ 35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آئے۔ جن میں سے 51 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کر پائے گی۔
سروے کے مطابق مریم نواز کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 60 فیصد افراد نے کہا کہ مریم نواز کی مقبولیت میں گزشتہ تین ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح 53 فیصد افراد نے حکومت کے قیمتوں میں کمی کے اقدامات کو مؤثر قرار دیا جن میں سے 44 فیصد افراد نے روٹی کی قیمت میں کمی کو سب سے پسندیدہ قدم قرار دیا۔
مریم نواز کی حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی سب سے زیادہ پسند کی گئی لیکن اسکے علاوہ سولر پینل پروگرام اور 200 کلینک آن وہیلز کے منصوبے بھی عوام میں مقبول رہے۔
آئی او پی آر کے مطابق 29 مئی سے 12 جون تک کیے جانے والے اس سروے میں 2010 افراد کی رائے لی گئی جن میں 65 فیصد مرد جبکہ 35 فیصد خواتین شامل تھیں۔
آئی او پی آر کے مطابق سروے کے نتائج بین الاقوامی معیار کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔ یہ نتائج پنجاب حکومت کےلیے اہم ہیں کیونکہ ان سے عوام کی توقعات اور مسائل کا اندازہ ہوتا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

5 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

6 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

6 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

6 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

7 hours ago