تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1292 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے اوسط قیمت 1286 روپے کے مقابلے میں 0.48 فیصد زیادہ ہے، 13 جون کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1203 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1199 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ رفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1298 روپے، راولپنڈی1293 روپے، گوجرانوالہ 1320 روپے، سیالکوٹ 1280 روپے، لاہور1320 روپے رہی،فیصل آباد1280 روپے، سرگودھا1265 روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور1300 روپے، پشاور1300 روپے اوربنوں میں 1290 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1166 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1280 روپے، لاڑکانہ 1187 روپے، کوئٹہ 1230 روپے اورخضدارمیں 1177روپے ریکارڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی ) کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔فیصلے کے مطابق سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کر دیا گیا، مجوزہ فیصلے کے اطلاق سے ہی سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں مزید کم از کم 50 روپے اضافے کا امکان ہے۔

Recent Posts

خضدار ،بساک کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ایجوکیشنل واک کا انعقاد

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر…

3 mins ago

تحصیل زہری ،صوہندہ ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے تحصیل زہری میں ایک ارب روپئے کی لاگت سے بننے والے صوہندہ…

17 mins ago

کراچی میں گرمی کے باعث 4 روز میں400سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، فیصل ایدھی

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد بڑھ گئی جس…

38 mins ago

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

6 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

7 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

7 hours ago