دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت مند بچے کو جنم دیا جس کا نام عرفات رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جبل الرحمہ اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر طارق محمد ابوالمطیٰ نے بتایا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کا وزن 3 کلو 40 گرام ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پاکستانی خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ یوم عرفہ پر وہ مقدس پہاڑی پر عبادت میں مصروف تھیں جب زچگی کا درد ہوا۔

کوہ عرفات پر موجود دیگر خواتین کی مدد سے پاکستانی خاتون نے بیٹے کو جنم دیدیا۔ بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے زچہ و بچہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔حج کے دوران کسی عازم حج کے یہاں بچے کی پیدائش کا رواں برس یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ کوہ عرفات پر آخری بار کسی بچے کی پیدائش 2007 میں ہوئی تھی۔

Recent Posts

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

14 mins ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

24 mins ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

31 mins ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

39 mins ago

واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی کاٹ دی گئی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچ…

46 mins ago

خضدار ،بساک کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ایجوکیشنل واک کا انعقاد

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر…

51 mins ago