ڈرون کیمروں کی رجسٹریشن لازمی قرار ، پالیسی جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت ہوابازی نے ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری کردیئے جس کے تحت ڈروں کیمروں کی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ہے،خواہشمند اداروں یا افراد کو ڈرون کیلئے سول ایوی ایشن سے رجسٹریشن کروانا ہوگی۔
رولز جار ی ہونے کے 4ماہ کے اندر ڈرون رکھنے والوں کو رجسٹر کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو سول ایوی ایشن ریموٹ پائلٹ لائسنس جاری کریگی۔ وزارت ہوابازی حکام کے مطابق ڈرون کیمروں کو وزن کے حساب سے 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈرون کیمرے کے لاسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی۔
ڈرون کیمروں کی کیٹگری ایک سے چار تک ملک میں درآمد اور برآمد کی اجازت ہوگی جبکہ بارڈرز اور ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈرون کیمرے درآمد کیلئے وزارتِ دفاع سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی اور اس کے حادثات کی صورت سول ایوی ایشن کو آگاہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی پر ڈرون مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز سے ڈرونز کی انسپکشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، کلیئرنس کے بغیر ڈرون اڑائے نہیں جاسکیں گے۔ہوائی اڈوں کی 6 کلومیٹر کی حدود میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔ ڈرونز کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی ہوگی۔کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری داخلہ ہونگے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن، ڈی جی ایئر پورٹس اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کے سربراہ ممبر کے طور شامل ہوں گے۔ پالیسی رولز میں ترمیم یا تبدیلی کیلیے وزیراعظم سے منظوری لینا ہوگی۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے لانگ مارچ یا دھرنا بھی دے سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے…

8 mins ago

کوئٹہ بم دھماکا: عالمی رہنماؤں کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہار ہمدردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی برادری نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ریلوے اسٹیشن پر ہولناک…

14 mins ago

دہشتگردی کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ کچلا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشتگردی کو پورے قومی…

25 mins ago

پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…

2 hours ago

چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…

2 hours ago