اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے والوں کو قوتِ سماعت سے محروم الکا یاگنک نے خبردار کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نامور گلوکارہ الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural hearing loss کہا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔
الکا یاگنک نے کہا کہ ‘اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام دوستوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے’۔58 سالہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہوں، امید کرتی ہوں کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر لوٹوں گی’۔الکا یاگنک کی پوسٹ پر گلوکار سونو نگم سمیت متعدد اداکاروں اور گلوکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ، شہر میں پانی کی سپلائی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…

3 mins ago

قلعہ عبداللہ، چچازاد بھائیوں میں لڑائی، فائرنگ سے 3بھائی جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…

14 mins ago

کوئٹہ گرلز کالج کی طالبہ نے کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…

24 mins ago

کروڑوں روپے کی ادویات اور مشینیں خراب کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے, اینٹی کرپشن بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…

29 mins ago

مستونگ نوجوان شادی کی رات لاپتہ ،بازیاب کیاجائے ،معززین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان شہر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے…

38 mins ago

خضدار،محکمہ ایجوکیشن کے دو ملازم مسلسل غیر حاضری کی بناپرمعطل

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلعی منتظم تعلیم خضدار عابد حسین بلوچ نے فرائض میں غفلت کوتاہی اور مسلسل…

46 mins ago