اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ40دن کا چلہ کافی بھاری پڑا ہے ، اس چلے کے دوران میرا 40کلو وزن کم ہوا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں یہ کلیئر کر دوں میرے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی ۔ چلہ میری عمر کاتقاضا نہیں تھا،میں عزت کے ساتھ باہر نکلا، مجھ پرکوئی تشدد نہیں کیا، میرے ساتھ کسی افسر نے زیادتی نہیں کی، میں ان کیلئے دعاگو ہوں خدا ان کو ترقی دے۔انہوں نے کہاکہ جیل بڑی اچھی جگہ ہے،دال بھی تڑکے والی ملتی ہے، مجھے امید نہیں تھی پی ٹی آئی والے میرے خلاف بھی امیدوار کھڑا کریں گے، میرا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ میرا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرویو میں وہ باتیں کیں ہیں جو میں کرنا چاہتا تھا اس لیے دوستوں سے صلح نہیں ہوسکی، ان کی نظروں میں انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا ، میں نے جو کچھ کہا مجھے اس پر فخر ہے۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…