لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم دراصل ہیں کون؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ موجودہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا ہے ،جنرل ندیم انجم کو روایتی اور ذیلی روایتی خطرے کے ماحول میں کمان کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ مغربی سرحد اور لائن آف کنٹرول دونوں پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ ، گوجر خان، راولپنڈی ہے، انکا تعلق 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس ہے ،انہیں پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بطور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ،پی ایم اے اور این ڈی یو میں بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں اور 5 کور کے چیف آف سٹاف بھی رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ،انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی ، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی ۔

آپریشن ردالفساد کے دوران وہ آئی جی ایف سی بلوچستان تھے،انہیں کمانڈ ، سٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا متنوع تجربہ ہے۔وہ کمبائنڈ آرمز سنٹر یوکے ، سٹاف کالج کوئٹہ ، ایڈوانس سٹاف کورس یوکے ، این ڈی یو اسلام آباد ، اے پی سی ایس ایس یو ایس اے اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یوکے سے فارغ التحصیل ہیں،انہوں نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

1 hour ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

1 hour ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

1 hour ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

2 hours ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

2 hours ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

3 hours ago