نیویارک(قدرت روزنامہ) خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ سردی لگتی ہے مگر کیوں؟ اب تک اس سوال کا جواب ایک راز تھا جو بالآخر سائنسدانوں نے دریافت کر لیا ہے۔ دی سن کے مطابق اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ خواتین کا مردوں کی نسبت زیادہ سردی محسوس کرنا ارتقائی عمل ہے۔ خواتین کا ارتقاءکچھ اس انداز میں ہوا ہے کہ
وہ سردی زیادہ محسوس کرتی ہیں تاکہ جوڑے(مرد وخواتین)زیادہ وقت ایک دوسرے سے الگ رہیں اور ان کے درمیان جھگڑے نہ ہوں۔اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ چیز پرندوں اور ممالیہ کی دیگر کئی انواع میں بھی پائی جاتی ہے۔ ان میں بھی مادہ جانور اور پرندے زیادہ سردی محسوس کرتے ہیں۔ یہ مادہ جانور اور پرندے نیم گرم جگہیں رہنے کے لیے پسند کرتے ہیں جبکہ انہی انواع کے نر پرندے اور جانور مردوں کی طرح نسبتاً ٹھنڈا ماحول پسند کرتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایرن لیوین کا کہناتھا کہ ”مرد اور خواتین درجہ حرارت مختلف طریقے سے محسوس کرتے ہیں۔ یہ ان کے ارتقاءکا نتیجہ ہے۔ اس کاممکنہ سبب نر اور مادہ کو ایک دوسرے سے الگ رکھنا ہے۔ خواتین یا مادہ پرندے اور جانور گرم اور بند جگہوں کو پسند کرتے ہیں جبکہ مرد یا نر پرندے اور جانور کھلی اور ٹھنڈی جگہوں کو پسند کرتے ہیں۔ اس کا حتمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مردوخواتین اور دیگر انواع کے نر اور مادہ جانور اور پرندے زیادہ وقت ایک دوسرے سے الگ گزارتے ہیں اور اس صورت میں ان کے درمیان جھگڑے کم ہوتے ہیں۔“
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…