حج کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہزادہ سعود بن مشعل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب امیر مکہ مکرمہ اور نائب صدر حج مرکزی کمیٹی شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس سال 1445ھ کے حج کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے عازمینِ حج کو مناسک حج آسانی، اطمینان اور امن کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دی اور یہ سب اللہ کی مدد سے ہوا اور پھر سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے فراہم کی جانے والی متنوع سروسز اور دیکھ بھال کی بدولت ممکن ہوا۔
منگل کو مشعر منیٰ میں واقع امارت کے دفتر سے جاری بیان میں شہزادہ سعود نے کہا کہ حج کی کامیابی کے ساتھ تکمیل مختلف متعلقہ اداروں کے اجتماعی اور مشترکہ کام کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں عازمینِ حج کی خدمت کرنے اور انہیں آسانی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کی توفیق دی۔
انہوں نے سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، اور ولی عہد، وزیر اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی مستقل نگرانی، ہدایات پر مبارکباد اور تہنیت پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے وزیر داخلہ اور حج اعلیٰ کمیٹی کے صدر، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی معاونت اور نگرانی اور حج کے حفاظتی منصوبوں کی منظوری کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
انہوں نے خاص طور پر خادم الحرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے امیر، شہزادہ خالد الفیصل، کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حج سے متعلق تمام امور کی نگرانی کی۔
شہزادہ سعود نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگلے سال کے حج کی تیاری اور منصوبہ بندی فوراً شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو کامیابیاں حاصل ہوئیں وہ ایک نئے مرحلے کا آغاز ہیں، جو عازمینِ حج کی بہتر خدمت کے لیے بڑے مقاصد حاصل کرنے کی راہ ہموار کریں گی ۔ انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر عازمینِ حج اور اس سال حج میں شامل تمام کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago