اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سُپر8 مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ سُپر8 مرحلے کا پہلا اور ایڈیشن کا 41واں میچ جنوبی افریقہ اور امریکا کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔اس مرحلے کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا اختتام کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ پہلا آئی سی سی ایونٹ کھیلنے والی ٹیم امریکا نے سُپر8 میں رسائی حاصل کی، جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سُپر8 ایٹ میں جگہ بنائی۔
سُپر8 مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 4، 4 ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں۔ جب کہ گروپ ٹو میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
سُپر8 مرحلے کے میچز آج 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے۔ دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں شام ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔
ٹی20 ورلڈکپ کے بقیہ تمام میچز اب ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز بارباڈوس، سینٹ لوشیا، اینٹیگوا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلیں جائیں گے۔ دونوں سیمی فائنل 27 جون اور میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقہ
20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز
20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت
21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش
21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ
22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز
22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش
23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا
23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ
24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ
24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت
25 جون: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…