پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے جعلی فارم 47 کی پیداوار حکومت عید کے 3 روز بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹیں بند ہیں لیکن پھر بھی خیبر پختونخوا میں ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور غائب بھی ہو، خیبر پختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…