حج کے دوران شدید گرمی سے ساڑھے 500 سے زائد حاجی جاں بحق ہوئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔
خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے آئے عزام کرام کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Recent Posts

محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…

2 hours ago

تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…

2 hours ago

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…

3 hours ago

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…

3 hours ago

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

3 hours ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

3 hours ago