ربیع الاول کا چاند، جشنِ میلادالنبی ﷺ کب منایا جائیگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیاگیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ربیو الاول کے مبارک مہینے کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے . محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ ربیع الاول کا آغاز ممکنہ طور پر 8 اکتوبر سے ہو گا . رپورٹ کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر کو نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں . بتایا گیا ہے کہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 6 اکتوبر کو شام 4 بجے کے بعد ہو چکی، اس لیے قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 ایام کا ہو گا اور 7 اکتوبر کی شام کو ربیع الاول کا چاند نظر آ جائے گا . واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے، اس روز پورے ملک میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہتے ہیں، ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش و خروش سے منائی جاتی ہے . دوسری جانب عید میلاد النبیﷺ کی آمد سے قبل وفاقی حکومت نے چاند کی رویت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے چاند کی جھوٹی گواہی دینے والے شخص کو سخت ترین سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ چاندکی جھوٹی گواہی پر پانچ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی جائے . باقاعدہ قانون سازی کے بعد اس سزا کا اطلاق ہو جائے گا . . .