ربیع الاول کا چاند، جشنِ میلادالنبی ﷺ کب منایا جائیگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیاگیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

لاہور (قدرت روزنامہ) عید میلاد النبیﷺ کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے، ربیع الاول کی چاند کی رویت کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس کل طلب، چاند کی پیدائش ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات کو ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ربیو الاول کے مبارک مہینے کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ
کے مطابق ملک میں عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ ربیع الاول کا آغاز ممکنہ طور پر 8 اکتوبر سے ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر کو نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 6 اکتوبر کو شام 4 بجے کے بعد ہو چکی، اس لیے قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 ایام کا ہو گا اور 7 اکتوبر کی شام کو ربیع الاول کا چاند نظر آ جائے گا۔ واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے، اس روز پورے ملک میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہتے ہیں، ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔دوسری جانب عید میلاد النبیﷺ کی آمد سے قبل وفاقی حکومت نے چاند کی رویت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے چاند کی جھوٹی گواہی دینے والے شخص کو سخت ترین سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ چاندکی جھوٹی گواہی پر پانچ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی جائے۔ باقاعدہ قانون سازی کے بعد اس سزا کا اطلاق ہو جائے گا۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

2 hours ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

2 hours ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

2 hours ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

3 hours ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

3 hours ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

3 hours ago