‎تیندوے کے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج، نامزد ملزمان روپوش ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیا گیا۔
‎آزادکشمیر کی جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والے افراد کیخلاف قانون کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے تیندوے کے بچے مارنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت ہے۔
تیندوے کے بچوں کی ہلاکت پر ‎تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں ‎ملزم مراد، اسد پٹھان اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ‎ایف آئی آر میں نامزد ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ہیں۔
ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ عدیل اختر کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جب کہ متعلقہ ‎پولیس نے جائے وقوعہ پر علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او عدیل اختر کے مطابق ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ جہل ویلی میں عید سے ایک روز قبل تیندوے کے بچوں کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا تھا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

3 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

15 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

25 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

26 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

29 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

31 mins ago