اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی اور مریم نواز کے حوالے سے بڑی خبر دے دی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کے پاس ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کی معلومات پہلے سے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو الزامات عائد کئے، انہیں 2 ہزار فیصد یقین تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تین دن قبل ایک ن لیگی رہنما نے بھی یہی کہا ، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں نے بھی سُنا ہے لیکن یہ تو معمول کے تبادلے ہیں جو اکتوبر میں ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر دس اکتوبر تک ہو جائیں گے جس پر ن لیگی رہنما نے مجھے کہا کہ دس اکتوبر کو نہیں ، یہ تبادلے چھ اکتوبر کو ہوں گے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں کچھ صاحب علم لوگوں سے دریافت کیا تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے تبادلے سے متعلق ان کے پاس مصدقہ اطلاع نہیں تھی لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما پورے وثوق سے کہہ رہے تھے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری رائے ہے کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ نہ صرف پاکستان کا سوشل میڈیا اس معاملے پر پُر اعتماد تھا بلکہ بھارت میں بھی اس معاملے کو ڈسکس کیا جا رہا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…