پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر 500 ارب روپے مالیت کے جانور قربان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں رواں سال عید الاضحیٰ پر 500 ارب روپے مالیت کے 68 لاکھ سے زائد مویشیوں کی قربانی کی گئی ہے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ کے تین دنوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ ملک بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے اور 3 لاکھ 85 ہزار دنبے قربان کیے گئے ہیں۔
رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی اے آغا سیدین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں 98 ہزار اونٹوں جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار کے قریب بھینسے بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ذبح کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی کُل مالیت 500 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ صرف یہی نہیں، قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تقریباً 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دوسری طرف پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سخت گرمی سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ عید پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

2 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

2 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

2 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

2 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

3 hours ago