مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی


لاہور(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
شاہد عباس نے بتایا کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا تاہم بھارت میں پری مون سون کےاثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں۔
دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago