وہ محکمہ جس کے ملازمین کو مریم نواز کا ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی .

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے . ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا . مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں