آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹریبونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس نعیم افنان پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔

عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل کا آغاز کر دیا، وکیل الیکشن کمشن نے بتایا کہ کیس میں آئین کے آرٹیکل 219(سی) کی تشریح کا معاملہ ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہمیں کیس کی تھوڑے حقائق بتا دیجیے جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 14 فروری کو الیکشن کمیشن نے ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے تمام ہائیکورٹس کو خطوط لکھے، ٹریبونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام ہائی کورٹس سے خطوط کے ذریعے ججز کے ناموں کی فہرستیں مانگی گئیں، خطوط میں ججز کے ناموں کے پینلز مانگے گئے، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 20 فروری کو 2 ججز کے نام دیئے گئے، دونوں ججز کو الیکشن ٹریبونلز کیلئے نوٹیفائی کردیا گیا، 26 اپریل کو مزید دو ججز کی بطور الیکشن ٹریبونلز تشکیل دیئے گئے۔

Recent Posts

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

3 mins ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

9 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

13 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

15 mins ago

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وراسٹائل اداکارہ ودیا بالن، جو ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہ…

20 mins ago

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے…

27 mins ago