چھوٹے صوبوں کے عوام اب مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، بیرسٹر محمد علی سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات برائے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ 8 فروری کو کروڑوں لوگوں کا مینڈیٹ چرا کر سیاسی دہشتگردی کی گئی، علی امین گنڈاپور کی باتیں سیاسی دہشتگردی نہیں ہیں، چھوٹے صوبوں کے عوام اب مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے عوام کو حق دلا کر رہے گی .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی باتیں سیاسی دہشتگردی ہیں، علی امین گنڈاپور مرکز کا کچھ نہیں بگاڑسکتے .

. .

متعلقہ خبریں