پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گری عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مشتعل افراد نے مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا تھا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Recent Posts

سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی نشست پر انتخابات 14نومبر کو ہوں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے…

8 mins ago

بلوچستان کا اصل فریق پہاڑوں پرہے جو ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، انوار کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہرنگ بلوچ…

12 mins ago

26اگست حملوں کیخلاف تربت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی، فوج کے حق میں نعرے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں26 آگست حملوں کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی…

19 mins ago

چیمبر آف سمال ٹریڈاینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات مکمل ، مراد بلو چ صدر منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات برائے سال 2024-2026مکمل ہوگئے نتائج…

41 mins ago

تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی…

50 mins ago

خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ چٹوک سے بزرگ شخص کی نعش برآمد اطلاعات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ/دوسوکلو…

1 hour ago