پنجاب حکومت نے پرویزالٰہی کو بڑا ریلیف دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئےضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سےدائر درخواست واپس لے لی۔
24 نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پنجاب حکومت کی درخواست پرسماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری محمد اسحاق پیش ہوئے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ حکومت چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست واپس لینا چاہتی ہے، عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کی وساطت سے 24 جون 2023 کو پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

3 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

4 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

19 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

23 mins ago

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

45 mins ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

47 mins ago