ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے،عید پر کام کرنیوالی ساری ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے:مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں،انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ عید الاضحی پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیروو یسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے۔شہروں، قصبات اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سرانجام دیا گیاہے۔ آلائشیں صاف کرکے فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔ عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے۔ مویشیوں منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریداروں اوربیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے،ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا۔ صفائی ستھرائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے۔ افسراور عملہ عوام کی توقعات پر پورا اترا، گرمی کے باوجود زیروویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا۔ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے۔ پنجاب کے ہر شہراورہر گاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں۔

Recent Posts

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد سوزوکی آلٹو کی قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن…

3 mins ago

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

7 mins ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

7 mins ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

18 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

19 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

34 mins ago