کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب جمعرات کوبھی شہرمیں دن گرم رہا، اور پارہ 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو شہرمیں موسم گرم ومرطوب رہا،جس کے دوران ہواؤں کی رفتارکم ہونے کے سبب نمی کاتناسب 65 فیصد تک بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے3 روزتک شہرمیں موسم بدستورگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع جمعرات کوشدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 45 ڈگری جبکہ لاڑکانہ، موہنجودڑو اورروہڑی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے مختلف مقامات پرموسم گرم وشدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعے کو لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

Recent Posts

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

9 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

32 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

43 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

44 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

53 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

1 hour ago