پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال زور لگا کر دیکھ لیا اب ترلوں پر آگئے ہیں، خواجہ آصف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی تقریر پر انہیں ماضی کی طرف دیکھ کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کر دیکھ لیا اور اب ترلوں پر آگئے ہیں .
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنا ہی لیا ہے تو ماضی کے جھروکے بھی دیکھ لیں، میں ان کے بزرگوں کو جانتا ہوں .

انہوں نے اپنی تقریر میں والد محترم کا حوالہ دیا، ان کے والد کو سپیکر نواز شریف نے بنایا، اس ملک کی تاریخ میں ون مین ون ووٹ کاحق ایوب خان نے چھینا تھا لیکن اب یہ کہتے ہیں فوج بھی ہماری شہداء بھی ہمارے ہیں .

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹریک چینج کررہے ہیں، ڈیڑھ سال زور لگا کے دیکھ لیا اب ترلوں پر آگئے ہیں. عون چوہدری نے کہا عمران خان کوڈگی میں چھپا کر جنرل اعجاز امجد کے گھر لے کر گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں