بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنےکی یقین دہانی کرادی، ساتھ ہی وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔ سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی بجٹ میں مشاورت نہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت سے ناراض تھی، 12 جون کو بجٹ اجلاس میں بلاول نے شرکت نہیں کی تھی، پیپلز پارٹی کے چند ارکان ہی علامتی طور پر ایوان میں آئے تھے۔

Recent Posts

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد سوزوکی آلٹو کی قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن…

8 mins ago

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

11 mins ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

12 mins ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

22 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

23 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

38 mins ago