تربت، بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج


تربت(قدرت روزنامہ)شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔کیسکو کی جانب سے شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج جمعرات کو علاقہ مکینوں نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں دشت، تمپ اور مند سے آنے والے گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔مظاہرین کے مطابق شاہی تمپ فیڈر میں کیسکو حکام کی زیادتیوں کے خلاف مجبورا ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دیا ہے ان کے مطابق فیڈر میں ہر دوسرے دن کہیں تار گرتی ہے تو کہیں فالٹ کے بہانے بجلی بند کی جاتی ہے۔ اسی طرح عید کی رات تار گرنے کے بہانے بجلی پورا دن بند کی گئی جب کہ رات کچھ گھنٹے بحالی کے بعد اگلے دن دوبارہ بجلی کی فراہمی بند کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عید سے آج جمعرات تک شاہی تمپ فیڈر کو بغیرکسی وجہ مختلف بہانوں سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے کل بدھ کی رات 9 بجے پھر فیڈر بند کی گئی جو تاحال بند ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago