بنوں(قدرت روزنامہ) بنوں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک اشفاق خان کو جان سے مار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملک اشفاق خان عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جان سے مار دیا، مقتول ملک اشفاق خان کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی،حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے بہیمانہ موت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشفاق خان کا کچہری کے سامنے بہیمانہ طریقے سے مار دینا پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پی پی پی ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…