کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر ٹیموں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شکر گڑھ میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر دونوں ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے ڈنڈوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو مقامی کرکٹرز نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ایمرجنسی وارڈ کو بھی میدان جنگ بنا دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی نے سوال کیا کہ امپائر کا کیا بنا تو کسی نے اس کا موازنہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کیا۔
عبید بھٹی لکھتے ہیں کہ شکرگڑھ کی عوام کرکٹ کو لے کر ایسی پاگل ہے کہ امپائر کے ایک غلط آؤٹ دینے پر گراؤنڈ کو میدان جنگ میں بدلا، زخمیوں کو اسپتال پہنچانے پر اسپتال کو بھی میدان جنگ بنا دیا اور دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے کہ کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہوچکے ہیں۔
شکر گڑھ: عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہو چکے ہیں کرکٹ گراؤنڈ میں ایمپائر کے غلط آوٹ دینے پر دونوں ٹیمیں الجھ پڑیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو ایمرجنسی دوبارہ میدان جنگ بن گئی، وقوعہ…

Recent Posts

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد سوزوکی آلٹو کی قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن…

5 mins ago

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

9 mins ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

9 mins ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

20 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

21 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

36 mins ago