کھلاڑی میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں سوتے رہتے تھے، محمد حفیظ کے بیان پر تنقید کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے دوران 4 سے 5 کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے، جس پر انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ میچ کے دوران آپ کس طرح سو سکتے ہیں اور جو کھلاڑی میچ کے دوران ایسا کریں گے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو سکتے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ میچ کے دوران اپنا فوکس رکھیں اور اپنی پوری توجہ میچ پر دیں۔ میچ کے بعد کھلاڑی کچھ بھی کریں وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے کیونکہ وہ ان کی نجی زندگی ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اس کے بعد محمد حفیظ کو سائیڈ پر کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے کھلاڑیوں کو اپنا معمول کا کام نہیں کرنے دیا۔
ایک صارف نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی تھوڑی دیر کے لیے آرام کر سکتا ہے یہ کوئی ملٹری کیمپ نہیں ہے جہاں اس کی اجازت نہ ہو۔
ایک ایکس صارف نے کہا کہ شکر ہے محمد حفیظ کو قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی مختلف ہوتا ہے۔ کچھ اپنی بے چینی دور کرنے کے لیے موسیقی سنتے ہیں تو چند ایسے بھی ہیں جو آرام کر لیتے ہیں اور ان میں سے اکثرعظیم کھلاڑی ہیں۔
اسامہ ظفر لکھتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس لائیو میچز کے دوران سوتے تھے اور پھر سنچریاں بھی اسکور کرتے تھے۔ صارف نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس پی ٹی ماسٹر نے نہ جانے کتنے پاکستانی کیلس تباہ کر دیے ہیں۔

Recent Posts

گیس کی فراہمی؛ گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی، صنعتیں آخری ترجیح میں شامل

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت نے گیس کی فراہمی کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو…

5 mins ago

ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد سوزوکی آلٹو کی قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن اور متاثر کن…

12 mins ago

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی

مردان (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے…

16 mins ago

ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

27 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

28 mins ago