مکمل پُر امید ہوں، پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے، وفاقی وزیر خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے مکمل رابطے میں ہیں اور تمام معاملات پر مشاورت جاری ہے، پیپلز پارٹی کا سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا کام قابل ستائش ہے، مکمل پر امید ہوں کہ نجکاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ علی امین گنڈا پور سے بھی انتہائی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
جمعرات کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2022 میں جب اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی بات کی تھی اسی وقت یہ ٹیکس لگا دیا جانا چاہیے تھا۔ اب 2 سال بعد ہم اسے رجسٹرڈ کر رہے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جولائی میں ریٹیلرز پر براہ راست ٹیکس لگا رہے ہیں کیوںکہ اب ملک کی بہتری کے لیے ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن میں تیزی لا رہے ہیں، نان فائلرز کی اختراح سمجھ نہیں آتی، پاکستان واحد ملک ہے جس میں نان فائلرز کی کٹیگری موجود ہے۔ نان فائلرز کے ریٹس اس سطح پر لے گئے ہیں کہ وہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے لیے ضرور سوچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب نان فائلرز اور ٹیکس نا دہندگان کی سمیں بند کی گئیں تو کم از کم 7 ہزار کے قریب سمیں دوبارہ کھلی ہیں، ان کے کھلنے کا مطلب یہی ہے کہ یہ لوگ اب ٹیکس ادا کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے ڈیجٹلائزیشن پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قربانی کے جانوروں کو خریدنے والے پر اور فروخت کرنے والے دونوں پر ٹیکس کا اطلاق ہونا چاہیے، وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں 9 ٹریلین روپے کی کیش اینڈ سرکولیشن ہے۔ اس سال ہمارا ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف 9.4 ٹریلین روپے تھا جو انشااللہ ہم حاصل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکس نیٹ اور معیشت میں پائی جانے والی تمام خامیوں کو بتدریج دور کرنا ہے اور اس کے لیے حکومت بھرپور انداز میں کوشاں ہے۔
سرکاری ملازمین پر انکم ٹیکس میں اضافے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے انتہائی مشکلات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور اس کی بنیادی وجہ یہ بھی تھی کہ ملک کا ٹیلنٹ باہر جا رہا تھا، جہاں تک ٹیکس کی بات ہے تو ان پر ٹیکس لگانا مجبوری تھی اس کے باوجود حکومت نے ٹیکس کی مد میں انہیں زیادہ سے زیادہ تحفظ دینے کی کوشش کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مکمل رابطے میں ہیں، وہ ہماری اتحادی جماعت ہے، ان کے ساتھ بات چیت تاحال جاری ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سلیم مانڈوی والا سے براہ راست رابطہ ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا بہت بڑا مداح ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہے، نجکاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی سے بھرپور مشاورت ہو رہی ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ ہی آگے چلیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ آپ نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ ہمیں وفاق میں بھی آ کر سمجھائیں تاکہ ہمارا نجکاری کا جو معاملہ ہے ہم اسے زیادہ سے زیادہ پی پی پی ایس کی جانب لے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، سب کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اگر جس کشتی میں ہم سب سوار ہیں اوراس میں کہیں کوئی سوراخ ہے تو یقیناً جب وہ ڈوبے گی تو ہم سب ایک ساتھ ہی ڈوبیں گے، لہٰذا سب کو مل کر چلنا چاہیے۔ تمام معاملات مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago