سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت کئی سابق وزرا کو 11 جولائی تک سرکاری بنگلے خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق لوک سبھا کی ہاؤس کمیٹی نے حالیہ انتخابات میں ہارجانے والے سابق اراکین پارلیمنٹ اور سابق وزرا کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔
17 ویں لوک سبھا کے ایسے سب ہی اراکین جو 18 ویں لوک سبھا انتخاب میں جیت حاصل نہیں کر سکے ہیں کو جولائی ماہ میں لوٹینس بنگلہ زون میں واقع اپنا گھر خالی کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا ہاؤس کمیٹی کے ذریعہ جاری کردہ نوٹس میں سابق اراکین پارلیمنٹ کو 5 جولائی تک اور سابق وزرا کو 11 جولائی تک سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سابقہ حکومت کے کتنے وزرا ہارے؟
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب 2024 میں وزیراعظم نریندر مودی کے دوسرے دور حکومت کے 17 وزرا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ان سب ہی کو بنگلہ خالی کرنے کے لیے 11 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ ان سابق وزرا میں اسمرتی ایرانی، سنجیو بالیان، آر کے سنگھ، ارجن منڈا، مہندرناتھ پانڈے، راجیو چندرشیکھر، کیلاش چودھری، اجئے مشرا ٹینی، وی مرلی دھرن، نشیت پرمانک، سبھاش سرکار، سادھوی نرنجن جیوتی، راؤ صاحب دانوے، کوشل کشور، بھانوپرتاپ ورما، کپل پاٹل، بھگونت کھوبا، بھارتی پوار شامل ہیں۔

اصول کے مطابق لوک سبھا تحلیل ہونے کے ایک ماہ کے اندر سرکاری رہائش کو خالی کرنا ہوتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے چونکہ 5 جون 2024 کو 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا تھا اس لیے سابق اراکین پارلیمنٹ کے پاس اپنی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لیے 5 جولائی تک کا ہی وقت ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نوٹس وصول کرنے والے سابق اراکین پارلیمنٹ اور سابق وزرا مقررہ وقت پر بنگلہ خالی کرتے ہیں یا پھر اس مدت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے

کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی…

4 mins ago

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول، ہزاروں گرفتاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے…

5 mins ago

ایشوریا رائے ہرجگہ آرادھیا بچن کو کیوں لے کر جاتی ہیں، بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہرجگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ…

20 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

23 mins ago

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

45 mins ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

48 mins ago