پاک بھارت تعلقات اہم ہیں، براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، لیکن دونوں ممالک کو اپنے دائرہ کار اور کردار کا تعین خود کرنا ہوگا۔ تاہم، امریکا دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی رفتار اور دائرہ کار کا تعین انہیں خود کرنا ہے، ہم بھارت، پاکستان دونوں کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکا عسکری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں انسداد دہشتگردی صلاحیت سازی کے کئی پروگرامز شامل ہیں۔
میتھیو ملرکا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کے سلسلے کی حمایت کرتے ہیں، انسداد دہشتگردی معاملات پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، اور پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا انسداد دہشتگردی کے معاملات کو بہت سنجیدہ لیتا ہے، اس معاملے میں امریکا اپنی پوری ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے اور باقی ممالک سے بھی تعاون کی امید کرتا ہے۔

Recent Posts

قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل، بجٹ کل منظور ہوگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا…

58 mins ago

صدر عارف علوی کا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو انتخابات نہ کراتے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن کو کسی پارٹی کو انتخابات سے باہر کرنے کا اختیار نہیں، جسٹس اطہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا خواتین کا استحصال روکنے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد / انقرہ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی…

2 hours ago

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان…

2 hours ago