سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ، تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، سی پیک سے متعلق پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چینی وفد کا دورہ دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح روابط کا حصہ ہے،چینی وزیر کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہے،نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا وژن ہے،سی پیک دوطرفہ تعلقات کااہم ستون ہے،سی پیک سے سماجی اور پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا، ان کاکہناتھا کہ سی پیک سے متعلق پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت پہلا منصوبہ سی پیک کی شکل میں پاکستان سے شروع کیا گیا، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی،سی پیک سے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کادورہ چین انتہائی کامیاب رہا،دورہ چین میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے،پاک چین عوامی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

3 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

11 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

37 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago