قربانی کے جانور بیچنے اور خریدنے والے دونوں ٹیکس نیٹ میں ہونے چاہئیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی سے ریٹیلرز پر براہ راست ٹیکس لگایا جارہا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 3 سال میں 13 فیصد پر لے جائیں گے، 8 ہزارلوگوں نے ٹیکس ادا کرکے سمیں کھلوائی ہیں، قربانی کے جانور بیچنے اور خریدنے والے دونوں ٹیکس نیٹ میں ہونے چاہئیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا .

وزیر خزانہ اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو 10 سال پہلے پرائیویٹائز کردیا جانا چاہیے تھا، اخراجات کم کرنے کیلئے وزارتیں بند اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کریں گے،پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلرز کی کیٹگری ہے .

پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، انہوں نے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پربہت اچھا کام کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں