محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران چار سے پانچ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں سوئے رہنے کا چشم کشا انکشاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران چار سے پانچ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں سوئے رہنے کا چشم کشا انکشاف کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ”ٹیسٹ کرکٹ کے دوران 4سے 5کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میچ کے دوران آپ کس طرح سو سکتے ہیں، جو کھلاڑی ایسا کریں گے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو سکتے۔“
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ”میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ میچ کے دوران اپنی پوری توجہ کھیل اور میچ پر دیں ۔ میچ کے بعد تم جو چاہو کرو، میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا کیونکہ وہ تمہاری نجی زندگی ہے۔“اس ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین بھی پاکستانی کرکٹرز پر سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں کہ اس کے بعد محمد حفیظ کو ہٹا دیا گیا کیونکہ انہوں نے کھلاڑیوں کو اپنا معمول کا کام کرنے سے روک دیا تھا۔“
دوسری طرف کئی صارفین اس ویڈیو بیان پر محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس لائیو میچ کے دوران سوتے تھے اور پھر سنچریاں بھی بناتے تھے۔ اس پی ٹی ماسٹر (محمد حفیظ) نے نجانے کتنے پاکستانی کیلس تباہ کر دیئے ہیں۔“ ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”شکر ہے محمد حفیظ کو قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہر کھلاڑی مختلف ہوتا ہے۔ کچھ اپنی بے چینی دور کرنے کے لیے موسیقی سنتے ہیں اور کچھ آرام کرتے ہیں۔ ان میں اکثر عظیم کھلاڑی ہیں۔“

Recent Posts

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

2 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

16 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

21 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

25 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

29 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

39 mins ago